کہا چالیس کلو میٹر برف ہٹا دی گئی ہے
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍ گزشتہ روز ڈی وائی ایس پی ٹریفک راجوری و پونچھ زبیر مرزا نے مع عملہ ٹریفک پولیس مغل شاہراہ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے سڑک پر برف ہٹائے جانے کے کام کا جائزہ لیا۔ اس دورہ پر ان کے ہمراہ ڈی ٹی آئی پونچھ بھی موجود تھے۔انہوں نے مغل شاہراہ کے حوالے سے ذرائع کو بتایا کہ چالیس کلو میٹر سڑک سے برف ہٹا دی گئی ہے اور بھی اس پر مزید کام چل رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موسم کے ناسازگار ہونے کے باعث کام میں خلل پڑتی ہے تاہم اس کے باوجود متعلقہ محکمہ کام کرنے میں کوشاں ہے۔واضح رہے کہ مغل شاہراہ راجوری و پونچھ اضلاع کو وادی کشمیر کے ساتھ جنوبی ضلع شوپیاں سے جوڑتی ہے جو کہ جموں و کشمیر شاہراہ بند ہونے پر وادی میں داخل ہونے کا متبادل راستہ بھی ہے۔