حکومت کسانوں کا خیال رکھے: چوہدری ذوالفقار

0
0

مکئی کے بیجوں کی عدم فراہمی پرشدید تشویش کا کیا اظہار
سجاد اقبال پوسوال

راجوری؍؍ سابق وزیر اور جموں و کشمیر کے سینئر سیاسی رہنما نے پیرپنجال کے علاقے میں مکئی کے بیج اور کھاد کی عدم دستیابی پر آج شدید تشویش کا اظہار کیا۔  چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ آج وبائی مرض کرونا  اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں اور اگر حکومت کسانوں کی دیکھ بھال نہیں کرتی ہے تو اس کا اثر ملک میں فصلوں کی پیداوار میں پڑ سکتا ہے۔پیر پنجال  کے بہت سے کسان زراعت کی دکانوں میں مکئی کے بیج کی عدم دستیابی کی شکایت کررہے ہیں کیونکہ اس سے قبل پیر پنجال کے کچھ علاقوں میں فصل لگانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ اس علاقے کے موسم   کی وجہ سے پیر پنجال کے زیادہ سے زیادہ کاشتکار مکی کی فصل پیدا کرتے ہیں اور بیج بوونے کا موسم عروج پر ہے۔ لاک ڈاؤن کے درمیان کسانوں کو بھی زراعت کی دکانوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اگ وہ انے اس لاک ڈائون میں مشکل سے سرکاری دوکانو پر جانا پڑتا ہے اور محکمہ کی سرکاری دوان میں پہنچنے کے بعد وہ خالی ہاتھوں سے واپس لوٹنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ذوالفقار نے جموں وکشمیر کے قبائلی عوام میں مکئی کے بیجوں کی مفت تقسیم کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی معاشی طور پرکمزور ہیں اوپر سے اس لاک ڈائون میں بازار سے بیج خریدنا ان کے کندھوں پر بوجھ بن گیا ہے۔پیر پنجال جموں وکشمیر یوٹی کا ایک بڑا رقبہ پایاجاتا ہے جو مکی کی فسل کمانے والے علاقو  میں سے ایک ہے اور جغرافیائی طور پر اور موسم  کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں بیج بونے کا سیزن باقی والے  علاقوں کے مقابلے میں پہلے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ذوالفقار نے بتایا کہ اس ماملے میں انہوں نے ڈائریکٹر زراعت جموں سے بات کی اور ڈسٹک  راجوری کے پیر پنجال علاقہ بدھل، ترگائ، خواص،پیڑی، کوٹرنکہ  اور درہال علاقوں میں مکئی کے بیج کی عدم دستیابی پر عوام میں شدید تشویش  پاء جارہی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے مجھے آج ہی بیج بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کل تک کسانوں کو دستیاب ہوجائیں گے۔ ذوالفقار نے ضلع راجوری کے درہال بدھل علاقوں میں جہاں بوائی کے موسم کی ابتدا میں مکی بیج اور ڈی اے پی کھادوں کی عدم فراہمی کے حوالے سے ڈی ڈی سی راجوری سے بھی بات کی۔  انہوں نے یہ بھی  یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ بیج کل سے دستیاب کردیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا