نئی دہلی، 17 اپریل ( یواین آئی ) مغربی دہلی کے کھیالا علاقے میں رہنے والی خاتون نے پولیس کی جپسی میں ایک بچے کو جنم دیا اور زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔
مغربی دہلی کے ایک پولیس افسر نے جمعہ کے روز بتایا کہ شیواجی وہار میں واقع جنتا کالونی کی رہنے والی مینی اپنے شوہر سشیل کمار اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ گزشتہ رات تقریبا دس بجے كھيالا تھانہ کے رگھوویر نگر پولیس پوسٹ پہنچے اور بتایا کہ خاتون کو زچگی کا درد ہو رہا ہے اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جانے کے لئے گاڑی مہیا کرائی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو مغربی وہار و میں اقع ایک نرسنگ ہوم میں لے جاتے وقت راستے میں خاتون نے جپسی میں ایک بچے کو جنم دیا ۔