جموں و کشمیر بینک کے تین نئے ایکزیکیٹو پریزیڈنٹ، سب سے سینئر افسراں کو ترقیوں سے نوازا گیا

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگراپنی اعلیٰ انتظامیہ کو مظبوطی بخشتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے اپنے تین سب سے سینئر افسراں کو پریزیڈنٹ عہدوں سے ترقی دیکر انہیں ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ بنایا۔ترقیوں کے یہ آرڈر کل15اپریل کو منعقد بورڈ میٹنگ میں اجراءکئے گئے۔ بینک کے ترقی پانے والے تین افسراں ہیں، ارون گنڈوترا ، غلام نبی تیلی اور سنیل گُپتا اور تینوں کا بینکنگ کیرئر لگ بھگ تین دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے جے اینڈ کے بینک میںکئی عہدوں پر رہکر متعدد اور اہم ذمہ داریوں کو بہ حسن خوبی نبھا یا ہے اور جو نئے عہدوں کے ساتھ بڑی ذمہ داریاں نبھانے کے بالکل اہل ہیں۔ ان ترقیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بینک کے سر پرست نے کہا کہ اگرچہ ہم سبھی طرح کی پرموشنز کے اپنے پلان پر کار بند ہیں تاہم یہ تین ترقیاں موجودہ کورونا وائرس کے چلتے بڑی اہمیت رکھتی ہیں جہاں قائدانہ سطحوں پر اور زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ان ترقیوں سے بینک کی اندرونی ایمر جنسیوں سے بہتر طور نپٹا جائےگا اور جموں ، کشمیر اور لداخ سمیت پورے ملک میں جموں وکشمیر بینک کے کام کاج کو احسن طریقے سے بلا رکاوٹ چلایا جا سکے گا۔چیئرمین نے کہا کہ باقی سارے سٹاف کیلئے ترقیوں کا عمل موجودہ کو وِڈ۔19سے باہر نکلنے کے بعد شروع کیا جائیگا۔ چیئرمین نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ترقی پانے والے تینوں افسراں بینک کی اُن انتھک کوششوں کی نگرانی بہتر طور کر سکیں گے جو یہ ایک مکمل ضابطے اور سرکاری ہدایات کے تحت لوگوں کی خدمت میں با عمل لا رہا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ ان افسراں کی قابلیت اور انکا وسیع تجربہ اس ادارے کیلئے کسی بھی کٹھن مرحلے کے ساتھ نمٹنے میں سود مند ثابت ہوگا اور وہ مشکل لہروں میں بھی اس ادارے کی مظبوط نیا کو پار لگانے کے اہل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا