ریڈ زون سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں،اشیائے ضروریہ کی قلت نہیں ہوگی: مجسٹریٹ باغ علی
محمد جعفر بٹابراہیم خان
جموں لاک ڈاون کے چلتے جہاں جموں و کشمیر کے کئی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور ان علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیںتو وہیں بٹھنڈی سنجواںعلاقے کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے،اور یہاں پر بھی کسی کو اند جانے یا باہر آنے کی اجازت نہیں ہے۔نمائندے سے بات کرتے ہوئے بٹھنڈی سنجواںعلاقے کے مجسٹریٹ باگ علی نے کہا کہ یہاں کی عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے،ہر کسی کو راشن دیا جا رہا ہے،لہذا لوگوں کو اس مشکل گھڑی میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریڈ زون کا مطلب یہ نہیں کہ یہاں کے لوگوں پر سختی کی جائے بلکہ ریڈ زون ان لوگوں کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ یہاں غیر سرکاری تنظیمیں بھی لوگوں کو راشن فراہم کر رہی ہیں،اور ساتھ ہی ساتھ اگر اس علاقہ میں کوئی مریض ہو تو اسے اسپتال جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں انتظامیہ کا برابر ساتھ دیں تاکہ ہم اس وبا سے نجات پاسکیں،اور لاک ڈاﺅن کا بھر پور احترام کریں۔