اناؤ:16اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اناؤ میں کورونا وائرس سے متاثر پہلے شخص کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ مستعد ہوگیا ہے۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر آشوتوش کمار نے جمعرات کو بتایا کہ حسن گنج کوتوالی کے موہان نگر پنچایت کے سلکھیم مئو باشندہ 21 سالہ نوجوان دو دن پہلے ضلع اسپتال میں آئیسولیٹ کر کے اس کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے جس کے بعد اسے سروسوتی میڈیکل کالج سہرا مئو میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
جمعرات کی صبح اس کی جانچ رپورٹ آئی ہے جس میں اس کے اندر کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔