ممبئی، 16 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ڈاکٹروں اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کی سرزنش کی ہے۔
کورونا وائرس کے قہر کو دیکھتے ہوئے سلمان خان اس وبا پر ویڈیو اور فوٹو شیئرکرکے اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ڈاکٹروں اور پولیس پر پتھر پھینکنے والوں کی ملامت کررہے ہیں۔
اپنے ویڈیو میں سلمان نے لوگوں کو گھروں میں ہی رہ کر دعا کرنے کی بھی صلاح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچپن میں یہی پڑھا تھا اللہ ہم سب کے اندر ہے اگر کنبہ کے ساتھ اللہ اور بھگوان کے گھر جانا ہے تو نکلو گھر سے باہر۔
سلمان خان نے کورونا وائرس پر شائقین کو مزید سمجھاتے ہوئے کہا ’’اگر نماز پڑھنی ہے تو گھر میں پڑھو، پوجا کرنی ہے تو گھر میں کرو۔
بچپن میں یہی پڑھا تھا اور سکھایا گیا تھا کہ بھگوان سب کے اندر ہے ۔
اگر کنبہ کے ساتھ اللہ اور بھگوان کے گھر جانا ہے تو نکلو گھر سے باہر۔
ویڈیو میں سلمان خان نے پتھر برسانے والوں کی ملامت کرتے ہوئے کہا ’’ڈاکٹرس اپنی جان بچانے کے لئے آئے ہیں ، نرس اپنی جان بچانے کے لئے آئے ہیں، جو آپ لوگ ان پر پتھر برسا رہے ہو، اگر یہ ڈاکٹر آپ کا علاج نہیں کرتے اور پولیس سڑکوں پر نہیں ہوتی تو چند لوگوں کی وجہ سے جن کے دماغ میں چل رہا ہے کہ ہمیں کچھ نہیں ہوگا تو وہ ہندستان کے بہت سارے لوگوں کو لے کر چل بسیں گے