چین سے آج ساڑھے چھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس پہنچیں گی ہندستان

0
0

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی)کورونا عالمی وبا سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت جمعرات کی دوپہر چین سے تقریباً ساڑھے چھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس ہندستان پہنچ جائیں گی۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گوانگجھاؤ کی وونڈفو کمپنی سے تین لاکھ اور جھوہائی کی لیوزون کمپنی کی ڈھائی لاکھ ریپڈ ٹیسٹنگ کٹس اور شین زین کی ایم جی آئی کمپنی کی ایک لاکھ آر این اے ایکسٹریکشن کٹس کو کسٹم کلیرنس مل گئی ہے اور آج صبح کارگو طیارہ سے یہ ساڑھے چھ لاکھ کٹس کی کھیپ ہندستان کے لئے روانہ ہوگئی ہے جو آج یہاں پہنچ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ان ٹیسٹنگ کٹس کو ہندستان نے ان کی مینوفیکچررکمپنیوں سے خریدا ہے اور یہ چین کی جانب سے کسی مدد کا حصہ نہیں ہے۔ بیجنگ میں واقع ہندستانی سفارتخانہ اور کوانگجھاؤ میں واقع ہندستانی قونصل خانہ نے ان کٹس کو تجارتی بنیاد پر حاصل کرنے اور کسٹم وغیرہ جیسی رسمی کاموں کو جلد از جلد پورا کرکے ہندستان روانہ کرنے تک اہم کردار ادا کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا