ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 12380 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 1489 لوگ مکمل طور پر صحت مند ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلتا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید طور سے دوچار مہاراشٹرمیں اب تک 2916 افراد متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں نو افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 187 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن کے 229 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جاری،یواین آئی،اظ