’ جائو‘ اور’مت آئو‘کے بیچ میں پھنس گئے!

0
0
پٹھانکوٹ میں قرنطینہ مدت مکمل کرنے کے بعدبھی وطن واپسی کی اجازت نہیں،سینکڑوں لوگ سراپااحتجاج
حافظ قریشی
پٹھانکوٹ ؍؍ مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ کے خلاف پنجاب کہ ضلع پٹھانکوٹ میں ٹھہرے جموں کشمیر کے لوگوں نے احتجاج کیا اور جم کر مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے 15دنوں سے قرطینہ میں رہنے کے بعد ضلع کٹھوعہ کی انتظامیہ جموں کشمیر میں دخل ہونے نہیں دے رہی جس کہ باعث لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ان کاکہناتھاکہ پٹھانکوٹ کی انتظامیہ انہیں گھرواپسی کیلئے اجازت نامے دینے کیلئے تیارہے کیونکہ اُنہوں نے لازمی قرنطینہ مدت مکمل کرلی ہے،اُنہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کٹھوعہ انہیں جموں وکشمیرمیں داخل نہیں ہونے دے رہی ہے۔اس لئے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے وہ احتجاج پرمجبورہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ یہاں مسلم طبقہ کے اکثرلوگ پھنسے ہوئے ہیں جن کے چند روز بعد روزے شروع ہونے جارہے ہیں اور رمضان کے مطابق ماہ پرانہیں گھرپہنچنے دیاجاناچاہئے۔ہندوطبقہ کے نوجوانوں نے آپسی بھائی چارے کی مثال پیش کرتے ہوئے انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ مسلم بھائیوں کو آگے جانے دیں تاکہ وہ اپنے گھروں میں رمضان کااہتمام کرسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا