جنرل نرونے آج کشمیر کادورہ کریں گے

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور سرحد پار سے دراندارزی کے بڑھتے واقعات کے درمیان آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے جمعرات کو وادی کشمیر کے دورہ پر جائیں گے جہاں وہ فوجی تیاریوں اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔کنٹرول لائن پر گزشتہ کچھ دنوں سے جاری سرگرمیوں کے پیش نظر جنرل نرونے کے دورہ کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔فوج کے ذرائع کے مطابق آرمی چیف انسداد دہشت گردی مہم اور سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں کوناکام کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور سینئر فوجی کمانڈروں کے ساتھ موجودہ صورتحال پر بات چیت کریں گے۔فوج نے گزشتہ اپریل کو سرحد پار سے دراندازی کرنے والے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اس کے بعد سے پاکستانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا