ریڈ زون علاقہ جات سے باشندگان آن لائین حاصل کر سکتے ہیں ای پاس
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کووڈ 19کے چلتے جموں و کشمیر میں کئی علاقہ جات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ۔وہیں ان علاقہ جات میں میڈیکل ایمرجنسی جیسی خدمات کے پیش نظر مقامی باشندگان کیلئے ضلع کمشنر جموں سشما چوہان نے ای پاس جیسی خدمات کا آغاز کیا ہے ۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خدمت سے ریڈ زون علاقہ جات میں نقل و حرکت کیلئے فائدہ ہوگا اور ایمرجنسی صورتحال میں ریڈ زون علاقہ جات کے لوگ آن لائین ویب سائٹ https://jammu.nic.in/COVID19 سے جمع کر سکتے ہیں۔اس ضمن میں ڈی آئی او ،این آئی سی جموں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ سافٹ ویئر نیشنل انفورمیٹک سینٹر جموں و کشمیر اور این آئی سی دہلی کی سروس پلس ٹیم نے تیار کیا ہے ۔واضح رہے اس آ ن سہولت سے تین قسم کے ای پاس حاصل کئے جا سکتے ہیں جن میں ضلع ، بین ضلعی اور بین ریاستی پاس شامل ہیں اور یہ پاس رجسٹرڈ ای میل کے ذریعے بھیجا جائے گا۔