مودی نے ویتنام کے وزیراعظم کے ساتھ کرونا وبا کے سلسلے میں بات چیت کی

0
0

نئی دہلی،13 اپریل (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے پوری دنیا میں بڑا چیلنج بن کر ابھرے کرونا وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال پر آج ویتنام کے وزیراعظم گوئن جوان فوک کے ساتھ بات چیت کی۔
ٹیلی ٖفون پر بات چیت میں دونوں لیڈروں نے اس سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
دونوں لیڈروں نے اس بات پررضامندی کا اظہار کیا کہ ان کے ماہرین کی ٹیم آنے والے دنوں میں وبا سے نمٹنے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کے دیگر پہلوؤں پر بھی مناسب ہم آہنگی کے لئے آپس میں مسلسل رابطہ میں رہیں گی۔
انہوں نے ہندوستان اور ویتنام کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کی اہمیت پر خصوصی زور دیا اور حال ہی میں مختلف مورچوں پر ہوئی پیش رفت کو اطمینان بخش قرار دیا۔ بات چیت میں انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی واقعات کا بھی جائزہ لیا۔ مسٹر مودی نے بحران کی اس گھری میں ویتنام کی عوام کے بہترین صحت اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا