اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے پیشگی انتظامات کئے جائیں:محمد اسلم ملک
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں محمد اسلم ملک نے لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ سے کہا ھے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ھے اس مقدس مہینے میں عوام کو ضرورت کے مطابق پانی بجلی کی بھر پور فراہمی اور سرکاری راشن ڈپوز سے صاف وشفاف راشن مہیا کیے جانے کی معقول انتظامات کیے جانے کو یقینی بنایا جائے ۔محمد اسلم ملک نے مزید مطالبہ کیا ھے کہ جسطرح سے پچھلے کچھ مہینوں میں بی پی ایل زمرے کے صارفین کو مفت راشن فراہم کیا گیا تھا اسکا دورانیہ مزید کم سے کم 6اگلے مہینوں تک بڑھایا جاے تاکہ اس زمرہ کے لوگوں کو مزید کچھ راحت مل سکے محمد اسلم ملک نے یہ بھی مطالبہ کیا ھے کہ کشتواڑ کے بے روزگاروں کو روزگار حاصل کرنے کے مواقع یہاں زیر تعمیر بجلی پروجیکٹس میں ملازمت فراہم کرنے کی صورت میں دیا جانا چاہیے ۔ محمد اسلم ملک نے کہا کہ مالی اعتبار سے کمزور لوگوں کاعیار زندگی بلند کرنے کی ذمہ داری سرکار کی ہوتی ھے اسے یہ ذمے داری نبھانی چاہیے۔