سرنکوٹ کی معروف اور معزز شخصیت حاجی لعل دین میلو کی وفات پراظہار تعزیت

0
0

دکھ کی اس گھڑی میں پوری آل ٹرائبل کوآرڈینیشن کمیٹی انکے پوتا یاسین میلو کے ساتھ برابر کی شریک : عبدلحفیظ کوہلی
سرفرازقادری
مینڈھر؍ایک روز قبل سرنکوٹ کے گاؤں ہاڑی پنچایت لور لفٹ کے ایک معزز معروف بزرگ سماجی شخصیت حاجی لعل دین میلو اچانک دار فانی کو الوداع کہہ کر داغ مفارقت دے گئے انکی وفات پر جہاں پورے ضلع پونچھ میں غم کا ماحول چھا گیا اور ہر جگہ سے انہیں تعزیت پیش کی ہے تاہم اس صدمہ پر آل ٹرایبل کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے بھی انہیں تعزیت پیش کی گئی ہے ۔اس موقعہ پر آل ٹرایبل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ضلع صدر تنویر چوہدری ،تحصیل صدر عبدلحفیظ کوہلی، قاری اشتیاق احمد دیدڑ شوکت تبسم چیچی فاروق احمد سانگو محمد شریف محمد اکرم دیدڑ محمد الیاس کسانہ ڈیلر شوکت حسین باقی پوری ٹیم نے انہیں تعزیت پیش کرتے ہوئے انکے پوتا محمد یاسین میلو اور پورے لواحقین کے ساتھ اپنی ہمدرددی کا اظہار کیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ حاجی لعل دین میلو اگرچہ اب ہم میں نہیں رہے داغ مفارقت دے کے وہ چل بسے طویل اور لمبی یادیں چھوڑ گئے ہیں لیکن ذاتی طور پر ہمیں انتہائی دکھ اور بہت صدمہ ہوا۔ اس موقعہ پر عبدلحفیظ کوہلی نے کہا ہے کہ حاجی لعل دین میلو کے انکے ساتھ براہ راست ذاتی سماجی تعلقات رہے ہیں ۔کمال کی مہارت رکھتے تھے وہ سماجی داو پیچ میں کافی تجربہ حاصل تھا ۔گاؤں ہاڑی ایک بہترین بزوگ سماجی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں ہم اور ہماری پوری آل ٹرایبل کوآرڈینیشن کمیٹی انکے پوتا یاسین میلو اور پورے اہل خانہ کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا