چھول گگڑیاں کے متاثرین کیلئے انتظامیہ جلد معقول معاوضے کا اعلان کرے: سنی علماء کونسل

0
0

ریاض ملک
منڈی ؍؍منڈی تحصیل کے چھول گگڑیاں میں اچانک آگ کی واردات میں چار کنبوں کے رہائشی مکانات جل کر راکھ ہوگئے ۔سنی علماء کونسل کے ذمہ داران جمعہ علی الصبح موقع پر پہنچے اور متاثرہ کنبوں کے دکھ درد میں شریک ہوئے موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا مکمل مشاہدہ کیا اور متاثرین کی ڈھارس بندھائی اور صبر کی تلقین کی ۔واضح رہے کہ بروز جمعرات ساڑھے تین بجے یہ حادثہ پیش آیا جس میں غلام رسول ولد عبد الاحد بشیر احمد ولد حبیب اللہ مشتاق احمد ولد گلزار احمد جاوید احمد ولد نذیر احمد ساکنان چھول گگڑیاں اچانک آگ بھڑنے سے خاکستر ہوگئی۔ سنی علماء کونسل رجسٹرڈ جموں و جموں کے صدر مولانا سید شاہد حسین بخاری کی قیادت میں کونسل کے ذمہ دار علماء وآئمہ کرام موقع پر پہنچے اور متاثرین کو تنظیمی طور حسب توفیق امداد کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان لوگوں کی ساری زندگی کی جمع پونجی نذر آتش ہوچکی ہے اور اب یہ لوگ صرف دو دو کپڑوں میں زندہ ہیں ہر چیز جل کر راکھ کے ڈھیر کا منظر پیش کررہی ہے لہٰذا انتظامیہ ان کی بازآبادکاری کیلئے زیادہ سے زیادہ اور جلد سے جلد مدد فراہم کرے تاکہ یہ کنبے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور نہ ہو علاوہ ازیں ضلع پونچھ جموں کشمیر کی NGOs سے بھی گزارش کی گئی وہ بھی اپنے اپنے طور پر زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کریں اسی طرح سیاسی قائدین سماجی رہنماؤں اور عام مسلمان بھائیوں سے بھی مدد کی درخواست کی گئی کہ وہ اپنے توفیق و استطاعت کے مطابق ان کا بھر پور خیال رکھیں تاکہ یہ لوگ جلد سے جلد اپنے پاؤ ں پر دوبارہ کھڑے ہوسکیں ۔اس نمائدہ وفد میں مولانا مفتی غلام محمد نعیمی صدر سنی علماء کونسل ضلع پونچھ مولانا عبد الحمید نعیمی آرگنائزر سنی علماء کونسل مولانا مفتی معروف اشرفی کوآرڈینیٹر سنی علماء کونسل مولانا نثار احمد نعیمی صدر سنی علماء کونسل تحصیل منڈی مولانا ریاض احمد قادری جنرل سکریٹری سنی علمائ￿ کونسل تحصیل منڈی مولانا جاوید احمد فیضی جنرل سکریٹری سنی علماء کونسل تحصیل حویلی مولانا خلیل احمد رضوی صدر سنی علماء کونسل بلاک ساتھرہ مولانا نذیر احمد ماگرے مشیر اعلیٰ سنی علماء کونسل تحصیل منڈی مولانا سفیر احمد قادری جنرل سکریٹری سنی علماء کونسل بلاک لورن مولانا رفیق احمد اویسی نگراں سنی علماء کونسل ڈویژن بیدار بلنائی مولانا محمد عارف اشرفی آرگنائزر سنی علماء کونسل تحصیل منڈی اور مولانا حافظ عرفان رضا نگراں سنی علماء کونسل ڈویژن گگڑیاں مولانا قاری سلیم احمد انقلابی نگراں سنی علماء کونسل بلاک ساتھرہ خصوصیت سے شامل رہے اور سب نے متاثرین سے اپنے اپنے دکھ کا اظہار کیا اور دعاء کی اللہ تعالیٰ آپ کو صبر اور بہترین اجر سے مالا مال فرمائے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا