موجودہ پرفتن دور میں اپنے ایمان کے تحفظ کے لیے سنجیدگی کی اشد ضرورت علمائے اہلسنت
ایم شفیع رضوی
ادھمپور؍؍ دارالعلوم خواجہ غریب نواز بلونگڑہ باں ادھمپور میں ذرا نگرانی حضرت مولانا محمد اشرف نوری مہتمم دارا ھذا ایک روزہ تحفظ ایمان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام نے اور عوام الناس نے شمولیت فرمائی کانفرنس کے مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا عبد الرشید داودی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس پر فتن دور میں اپنے ایمان کے تحفظ کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ازحد ضروری ہے غفلت کی نیند سے جاگ کر اپنے ایمان کا تحفظ کریں تعلیمات قرآن پاک اور علماء کرام کے ساتھ جڑ جائیں بغیر علم کے اور عالم دین کے ایمان کا تحفظ ناممکن ہے کیونکہ آج اس پرفتن دور میں برساتی مینڈکوں کی طرح طرح کی فرقہ باطلہ جنم لے رہے ہیں جو مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکا ڈالنے کی اپنی ناپاک بھرپور کوشش کر رہے ہیں لہٰذا اے مسلمانوں ایمان ہی سب کچھ ہے اگر ہمارا ایمان محفوظ ہے تو ہم محفوظ ہیں ایمان ہی کی وجہ سے ہماری دنیا اور آخرت دونوں جہاں کامیاب ہوں گے اگر ہم نے اپنا ایمان ضائع کردیا تو پھر نہ دنیا ہے اور نہ آخرت ہے دونوں جہاں برباد ہیں کانفرنس میں حاضری سے دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا جن میں حضرت مولانا محمد اسماعیل رضوی پونچھ ؛ حضرت مولانا محمد سجاق ؛ حافظ محمد اقبال ؛ حضرت مولانا بلال احمد رضوی مہتمم مدرسہ نظامیہ رضویہ جناکھ ڈنسال ؛ حضرت مولانا حافظ یاسر علی ؛حافظ منیر احمد ؛ حضرت مولانا محمد وسیم ؛ حضرت حافظ مشتاق احمد ؛ حضرت حافظ ممتاز احمد ؛ حضرت مولانا منظور احمد ؛ حضرت مولانا منشاء ؛ انتظامیہ کمیٹی کے ممبران میں ماسٹر محمد سلیم ؛ عبد الرحمان ؛ ذاکر حسین ؛ محمد فاروق ؛ عبدالکریم ؛مولانا روشن دین ؛ وغیرہ دیگر کئی سینئر افراد نے کانفرنس میں شمولیت فرمائی کانفرنس کا اختتام دعا درود و سلام کے ساتھ ہوا۔