ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فوج کے زیر اہتمام قومی ایکتا سبھاکا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستانی فوج نے ضلع ڈوڈہ میں پنچایت گھر، مالواس میں قومی ایکتا سبھا کا اہتمام کیا۔ قومی ایکتا سبھا نے ڈوڈہ کی تمام برادریوں کی طرف سے پرجوش ردعمل حاصل کیا۔ اس تقریب میں 15 ہندو اور 17 مسلمانوں سمیت کل 32 مقامی افراد نے شرکت کی۔ قومی ایکتا سبھا کا مقصد ذات پات، مذہب اور عقیدے سے قطع نظر مقامی لوگوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو فروغ دینا تھا۔ وہیںہندوؤں اور مسلمانوں کی مخلوط آبادی والا ڈوڈہ تنوع میں اتحاد کی ایک مثال ہے جہاںڈوڈہ کے لوگوں نے علاقے میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو غیر مستحکم کرنے کے علیحدگی پسند اور سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیابی کے ساتھ شکست دی ہے۔ اس کے علاوہ، حاضرین نے علاقے میں سماجی اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے بارے میں بھی اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا اور ڈوڈہ میں امن و آشتی کو برقرار رکھنے کے عظیم مقصد کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا