لکھنؤ// کانگریس کے سابق سینئر لیڈر کپل سبل نے سماج وادی پارٹی کی حمایت سے آج راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
موصول اطلاع کے مطابق کپل سبل آج سماج وادی پارٹی (ایس پی )سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ یوپی اسمبلی کے سنٹرل ہال پہنچے اور ان کی موجودگی پرپرچہ نامزدگی داخل کیا۔قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا کی یوپی سے 11سیٹوں کے لئے کل نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
پرچہ نامزدگی کےبعد کپل سبل نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا’میں کانگریس سے 16مئی کو استعفی دے دیا ہے۔ آج آزاد امیدوار کی حیثیت سے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہوں۔ سماج وادی پارٹی سپورٹ کررہی ہے۔ اکھلیش یادو کا شکریہ۔