دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍کشتواڑ میونسپل کمیٹی کے سابقہ نایب صدر اور وارڈ نمبر دوکے کونسلر سنجیت کوتوال نے اپنی کارکردگی کے دوران ترقیاتی کاموں کو لیکر جانکاری دی ۔ سنجیت کوتوال نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ1.50 کروڑ کشتواڑ قصبہ کی گندگی اور سلاٹر ہائوس کے لیے منظور کروایا گیا تھا اود دو کروڑ روپے میگا پروجیکٹ کشتواڑ قصبہ کی ڈویلپمنٹ کے لیے منظور کروایا گیاہے۔ بس سٹینڈ کشتواڑ 1.50 کروڑ جس میں 90 لاکھ کا ٹینڈر نکالا گیا ہے اور ہڈیال منی بس سٹینڈ میں 50 لاکھ روپے کی منظوری کارروائی گئی ہے اور 12لاکھ بچوں کے پارک چلڈرن پارک بنایا گیا ہے۔ سنجیت کوتوال نے مزید کہا کہ کشتواڑ کے لوگوں کی ہمیشہ ڈرین اور گلیوں کو لیکر کافی پریشان رہتے تھے اور لوگوں کی اس مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے کروڑوں روپے جموں کشمیر انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی نوٹس میں لایا اور ہماری مانگ کو سنا گیا جس کے چلتے کروڑوں روپے کی منظوری ملی اور کشتواڑ قصبہ کے اندر تمام ڈرینوں کا کام بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔کوتوال نے مزید کہا کہ لوگوں کے مسایل کو حل کرنے میں پوری طرح سے دن رات کوشاں رہے اور کشتواڑ کی بہتری کے لیے کام کیا۔