حکومت نے ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں افسپا کے دائرہ کار میں کمی کی

0
0

نئی دہلی،// مرکزی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ ( اے ایف ایس پی اے ) کے تحت آنے والے شورش زدہ علاقوں کے دائرے میں کمی کرنے کا فیصلہ لیا ہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو سلسلہ وار ٹویٹ کر کےکہا کہ ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ ( اے ایف ایس پی اے ) کے تحت آنے والے شورش زدہ علاقوں کے دائرے میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرقی خطے میں ترقیاتی پروگراموں اورانتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مختلف معاہدوں کی وجہ سے حالات میں بہتری کے نتیجے میں لیا گیا ہے ۔ مسٹرشاہ نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ کئی دہائیوں سے نظر انداز تھا لیکن اب وہاں امن، خوشحالی اور غیر معمولی ترقی کی لہر دوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر شمال مشرق کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا