رمضان المبارک کا مقصد بالذات

0
0

 

 

تحریر ناصر منصور
اومپورہ ھوسنگ کالونی بڑگام۔
9906736886

اللہ تبارک و تعالی اپنے بندوں پر شفیق و مہربان خالق ہیں جو اپنے مخلوق پر رحم و کرم کی عنایتں فرما کر خوابیدہ بندوں کی خاطر Purification تزکیہ نفس کی تمام راستے کھولتے رہتے ہیں ماہ رمضان ہمارے اوپر سائے افغن ہے رمضان میں روزہ رکھنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ انسان کے لئے گزرے ہوئیں گیارہ مہینوں کی غفلت شِعاری کا رمائنڑر ۔ اور اگلے مہینوں کے لئے باعث نجات ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کی خاطر رجب و شعبان کے مہنوں میں استقبال رمضان اور اس کی خیر و برکت کی امیدوں کی خاطر خواہ کثرت سے دعائيں کیا کرتے تھے ۔ ماہ رمضان المبارک ہم کو کیا دینا چاہتا ہے اور کیوں دینا چاہتا ہے ۔ اس سوال کے جواب کے لئے نہ کسی انسانی تفسیر و تفصيل کی نہ ہی کسی شرح توضع کی ضرورت ہے اس کا جواب ایک نص حدیث میں مختصر الفاظوں میں مروی ہے اور معنوی اعتبار سے ایک جامع حدیث ہے اس حدیث میں رسول اللہ صلی علیہ وسلم کا ایک خطبہ مبارک نقل کیا گیا ہیں ۔ ملاحظہ فرمایں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہے کہ ماہ شعبان کے آخری روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا کہ اے لوگو تحقیق عظمت اور برکت والے مہینے نے تم پر سایہ ڈالا ہے اس مہینے میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں کی عبادت سے بھی زیادہ افضل ہے اللہ تعالی نے اس مہینے کے روزے فرض قرار دئيے ہیں اور اس کی رات کی نماز کو نفل ٹھہرایا ہے اس مہینے میں جو شخص ایک اچھی عادت یا نفلی عبادت اور نیکی کے ذریعے سے اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کی اللہ تعالی کے ہاں وہ حیثیت ہوگی جو رمضان شریف کے سوا ایک فرض ادا کرنے کی ہوتی ہے اور جس نے اس ماہ میں ایک فریضہ ادا کیا اس نے یوں سمجھیے کہ ستر فریضے ادا کیئے ۔ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے ۔ یہ مہینہ ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور محبت کرنے کا مہینہ ہے ۔ اس میں مومن کی روزی بڑھا دی جاتی ہے ۔ جس شخص نے روزہ دار کا روزہ افطار کرایا تو یہ عمل اس کے گناہوں کی معافی اور دوزخ سے نجات دلانے کا ذریعہ بن جائے گا اور روزہ دار کے اجر میں کمی کیئے بغیر اس کے برابر افطار کرانے والے کو ثواب ملے گا ۔۔ہم نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے ہر ایک تو اس حیثیت میں نہيں ہوتا کہ روزہ دار کو روزہ افطار کراسکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ اللہ تعالی یہ ثواب اس شخص کو بھی عنایت کرے گا جس نے ایک گھونٹ پانی یا ایک گھونٹ دورھ یا ایک خشک کھجور سے کسی کا روزہ افطار کرایا ۔ اور جس شخص نے کسی روزہ دار کو سیر کرکے پلایا تو اس کو اللہ تعالی میرے حوضِ کوثر سے اس طرح پلائے گا کہ پھر جنت میں داخل ہونے تک اس کو پیاس محسوس نہ ہوگی ۔ یہ ایک ایسا مہینہ ہے کہ اس کا پہلا حِصہ رحمت کا درمیانہ بخشش و مغفرت کا اور آخری دوزخ سے آزادی کا ہے ۔ اور جو شخص اس مبارک ماہ میں اپنے ماتحت غلام مزدور اور ملازمين وغيرہ سے تخفیف کرے گا ۔ اللہ تعالی اسے جہنم کی آگ سے نجات دے دے گا ۔ صحیح ابن خزیمہ ۔۔۔۔ خلاصہ کلام
اس حدیث میں ماہ رمضان کے تمام اندرونی احوال و اطوار اور کل کیفیت کی ترجمانی کی گئی ہے یہ تفصیلی خطبہ رمضان المبارک کا بہترین منشور ہے جس سے اس ماہ کی قدرِ قیمت کا بآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس حدیث کو بار بار پڑھیں اور اس کی مطابق اپنے اندر عمل کا جذبہ پیدا کرکے رمضان کی برکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کی کوشش کریں ۔ اللہ تعالی نے روزے کے اغراض و مقاصد ۔ تقویٰ کی شرط پر رکھی ہے ۔ فرمایا اے ایمان والوں فرض کیا گیا تم پر روزہ جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں پر تاکہ تم پرہيز گار ہوجاؤ ۔ مذکورہ شرط کے وہیں لوگ پاسکتیں ہیں جو رمضان المبارک کے مہینے کو اس طرح پائے کہ وہ اس کے لیے غیر مقرر روزے داری کی تربیت کا مہینہ بن جائے وہی وہ انسان ہے جس نے رمضان کو حقیقی معنوں میں پایا اور وہی وہ انسان ہے جس کو ریّان کے دروازے سے جنت میں داخلے کی سعادت نصيب ہوگی۔۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا