او بی سی طبقات کیلئے27 فیصد ریزرویشن اور منڈل کمیشن رپورٹ کے نفاذ کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر او بی سی طبقات کی طرف سے 27 فیصد ریزرویشن ، منڈل کمیشن رپورٹ کو لاگو کروانے ا ور دیگر مانگوں کو لے کر امن ترنگا ریلی بڑی گرم جوشی کے ساتھ جموں میں نکالی گئی ۔اس موقع پر جموں کشمیر او بی سی پسماندہ طبقات آبادی کی سبھی تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی ۔یہ ریلی جموں جانی پور ہائی کورٹ چوک جے ڈی اے کمپلکس سے شْروع ہوئی جس کی قیادت چوہدری بنسی لال،فقیر جند ستییا ،محمد شبیر احمد، کستْوری لال بسوترہ،موہن لال پووار ، راجندر کمار سیکہ، راج کمار چلوترہ ،کلدیپ راج چلوترہ کر رہے تھے یہ ریلی جانی پور ہائی کورٹ چوک سے شروع ہوتے ہوئے ٹالی موڑ، نیو پلاٹ، سروال ،ریہاڑی کالونی،سبھاش نگر ،رائے پورہ، شکتی نگر ،کنال روڈ، جیول چوک سے گزرتے ہوئے پریس کلب پہنچی ۔تاہم راستے میں عوام نے ہار پہنا کر ریلی کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے اس کے ساتھ ریلی میں مقررین نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان طبقات کی عوام پر بے تحاشہ ستم ظریفی کی جاتی رہی ہیں اور آج اکیسویں صدی میں بھی اِس طبقات آبادی کے ساتھ کھلم کھلا ناانصافیاں کی تصویریں پیش پیش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سرکاروں نے آزادی سے لے کر آج تک اِس آبادی کو حقوق دینے میں سیاست کے ماسوآئے کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ایل جی انتظامیہ کا اِس میں سخت تنگ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 27فیصد ریزرویشن دی جائے، منڈل کمیشن رپورٹ 1992 کے مطابق جموں و کشمیر میں لاگو کی جائے ،سیاسی ریزرویشن دی جائے ،او بی سی طبقات آبادی کے مردم شماری فارم میں او بی سی نام کی جائے ،پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو نیشنل سکالرشپ دئے جائیں ۔انہوں نے انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیاکہ او بی سی طبقات کے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ طبقہ کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔