’’ پریکشا پہ چرچا‘‘:پرنسپل جے این وی کشتواڑ نے تیاریوں پہ روشنی ڈالی

0
0

کہاسرگرمیاں ملک بھر کے اسکولوں میں شد و مد کے ساتھ جاری ،لوگ یکم اپریل کوبڑھ چڑھ کرشرکت کریں
محمد اشفاق
کشتواڑ؍؍وزیراعظم ہند نریندر مودی کی جانب سے پریکشا پہ چرچا کے موضوع پر یکم اپریل کو ہو رہے پروگرام کی سرگرمیاں ملک بھر کے اسکولوں میں شد و مد کے ساتھ جاری ہیں۔اس سلسلے میں ضلع کشتواڑ می قائم جواہر نووادیہ ودیالے کے پرنسپل ایچ این پانڈے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ضلع کشتواڑ کے عوام اور طلباء کو یکم اپریل کو ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ پریکشا پہ چرچا وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چلایا جا رہا پروگرام ہے اور اس سلسلے میں وہ یکم اپریل کو ملک کے طلباء کو خطاب کریں گے اور ان کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا