سابقہ وزیر غلام قادر میر اورحاجی اسد اللہ ٹھکر کا انتقال

0
0

الطاف بخاری اور غلام حسن میر کا سوگوارکنبوں س تعزیت کا اظہار
سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے لسجن سرینگر سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی اسد اللہ ٹھاکر ولد مرحوم حاجی عبدالکریم ٹھکر اور سابقہ وزیر غلام قادر میر کی اموات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری تعزیتی پیغام میں بخاری نے تاجر حاجی اسد اللہ ٹھکر کو شریف الفنس شخص قرار دیا اور کہاکہ اُن کی روزگار شعبہ میں بے مثال خدمات ہیں ۔ ان کی وفات تاجر برادری کے لئے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم نے کاروبار کے شعبہ اور سماج کی فلاح وبہبودی کیلئے قابل ِ ستائش کام کیا۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حاجی اسد اللہ ٹھاکر کو لمبے عرصے تک یاد رکھاجائے گا۔ایک اور بیان میں الطاف بخاری اور پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میرنے سابقہ وزیر غلام قادر میر کی وفات پر گہرے رنج والم کا اظہار کیا جوکہ مختصر علالت کے بعد فرینڈز انکلیو سرینگر میں رہائش گاہ پر رحلت فرماگئے۔ تعزیتی پیغام میں بخاری نے غمزدہ کنبہ کے افراد سے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے اس ناقابل ِ تلافی نقصان کو بردداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کو نیک سیرت، غریب پرور شخص قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ غلام قادر میر کی وفات سماج کا جمعلہ نقصان ہے جنہوں نے لوگوں کی بہت خدمت کی۔ اُن کے کاموں کو لمبے عرصے تک یاد رکھاجائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا