نئی دہلی،//ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے مسلسل کم ہو رہے معاملات کے درمیان منگل کو 1259 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے 35 مریضوں کی موت ہو گئی منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں کی تعداد 481 کم ہو کر 15378 رہ گئی ہے۔ اس دوران ایک ہزار 259 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 43021982 ہو گئی ہے، جب کہ 1705 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کووڈ سے نجات حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 42485534 ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کی کل تعداد 521070 ہو گئی ہے۔ ملک شرح اموات 1.21 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.75 اور انفیکشن کی شرح 0.04 فیصد ہے۔
کیرالہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں، 150 کی کمی کے بعد فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 4513 رہ گئی ہے۔ وہیں 471 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6459057 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کا اعدادوشمار 67822 ہو گیا ہے۔
کرناٹک میں 58 ایکٹو کیسز بڑھ کر 1767 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 105 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3903547 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں ایک اور مریض کی موت سے اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 40051 ہو گیاہے۔
آسام میں اس عرصے کے دوران، فعال معاملات کی تعداد کم ہو کر 1358 ہو گئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 716199 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 6639 پر مستحکم ہے۔