ممبئی، // مڈل آرڈر بلے باز دیپک ہڈا (55) اور آیوش بدونی (54) کی نصف سنچریوں کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے 2022 کے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف پیر کو اپنے پہلے میچ میں 20 اوور میں چھ وکٹ پر 158 رنز بنائے۔
ٹاس ہارنے کے بعد لکھنؤ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے خراب شروعات کی۔
ٹیم نے پہلا پاور پلے مکمل ہونے سے پہلے ہی کپتان لوکیش راہل، وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک، ایون لوئس اور منیش پانڈے کی شکل میں صرف 29 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔