کولگام میں نامعلوم بندوق برادروں کے ہاتھوں زخمی سبکدوش فوجی دم توڑ گیا

0
0

سری نگر، 13 اپریل (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اتوار کی شام کو نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں گولیوں کا نشانہ بننے والا سبکدوش فوجی پیر کی صبح یہاں بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں قائم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتادیں کہ ضلع کولگام کے بچھرو علاقے میں اتوار کی شام دیر گئے نامعلوم اسلحہ برادروں نے ایک سبکدوش مقامی فوجی پر اندھا دھند گولیاں برسائی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی سبکدوش فوجی کو نازک حالت میں علاج ومعالجے کے لئے پرائمری ہیلتھ سینٹر کیموہ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا