تمام ریڈ زونوں میں لاک ڈآؤن کی پابندیوں پر سختی سے عمل کریں 

0
0
خانہ بدوشوں کوچھوٹے چھوٹے گروپوں میں موسمی ہجرت کی اجازت دی جائے: چیف سیکرٹری کی ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو ہدایت
آئسو لیشن /کورنٹین سہولیات میں اضافہ کرتے ہوئے لوگوں کیلئے زیادہ سے زیادہ گنجائش پیدا کرنے پر زور ؛زرعی کام کاج بہتر طریقے پر جاری رکھنے کی ہدایت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج ڈپٹی کمشنروں اور ضلع پولیس سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ جموں کشمیر میں تمام 77 ریڈ زونوں میں پابندیوں کا سلسلہ سختی سے جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ نشاندہی کئے گئے علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن اور ریڈ زونوں میں لوگوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔اُنہوں نے گجربکروال خانہ بدوش طبقے کی مشکلات کوسمجھتے ہوئے انہیں چھوٹے چھوٹے گروپوں میں موسمی ہجرت کی اجازت دینے کی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں جس سے طبقے نے راحت کی سانس لی ہے۔پچھلے چند دنوں میں جموں کشمیر میں مثبت معاملات میں تیزی آنے اور اس وباء کو روکنے سے متعلق اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔فائنانشل کمشنر محکمہ صحت ، فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ ، تمام دیگر انتظامی سیکرٹری ، ایم ڈی این ایچ ایم نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ دونوں صوبوں کے کمشنروں ، کشمیر اور جموں کے آئی جی پیز ، آئی جی پی ٹریفک ، تمام ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پیز اور سی ایم اوز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری میں کورونا وائیرس کے پھیلاؤ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائیزہ لینے کے دوران ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بیماری کا روکتھام یقینی بنانے کیلئے ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن جاری رکھیں ۔ ضلع انتظامیہ ضلع پولیس کے اشتراک سے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لوگوں کی نقل و حرکت پر پوری طرح پابندی لگائی جائے ۔ چیف سیکرٹری نے گھر گھر فیومی گیشن جاری رکھنے اور محکمہ صحت کی طرف سے ریڈ زونوں میں رہنما خطوط کے نظام کو استحکام بخشنے کی بھی ہدایات دیں تا کہ وائیرس کے پھیلنے کا عمل روکا جا سکے تا ہم ریڈ زونوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے اشیائے ضروریہ کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو چاہئیے کہ وہ ان علاقوں میں لوگوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک منصوبہ ترتیب دیں ۔ طبی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعلیحدہ رکھنے پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ ڈاکٹروں و دیگر عملے کو سروے سے متعلق کاموں میں مصروف نہ کریں بلکہ انہیں اپنی طبی خدمات جاری رکھنے کا موقعہ دیں انہوں نے کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کیلئے ’’ آروگیہ سیتو ‘‘ ایپ کا استعمال کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔ کووڈ 19  کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے مدِ نظر چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ آئسو لیشن اور کرنٹین بستروں کی تعداد میں اضافہ کریں ۔ چیف سیکرٹری نے ہدایات جاری کیں کہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں باقاعدگی لائی جائے اور اس سلسلے میں جواہر ٹنل کے دونوں اطراف چیک پوائینٹ قائم کئے جائیں ۔ چیف سیکرٹری نے پونچھ اور شوپیاں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ مغل روڈ پر اسی طرح کے چیک پوائینٹ قائم کرنے کیلئے ایک منصوبہ بنائیں ان میں سے ایک چیک پوائینٹ پوچھانا اور دوسرا پیر کی گلی پر قائم کئے جائیں تا کہ گاڑیوں کی نقل و حمل میں باقاعدگی لائی جا سکے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو مکانات و شہری ترقی اور صنعت و حرفت کے سیکریٹریوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے تمام چیک پوائینٹوں پر فیومی گیشن ٹنل قائم کرنے کے اقدامات کرنے کیلئے کہا ۔ دونوں صوبوں کے آئی جی پیز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ان مقامات پر سیکورٹی کا باقاعدہ بندوبست یقینی بنائیں ۔ دیہی معیشت کو بچانے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ زراعت کے سیکرٹری کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے کسانوں کو زرعی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی سہولیات فراہم کریں ۔ بکروالوں کی آوا جاہی سے متعلق چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ بکروالوں کو اپنا روز مرہ کا کام جاری رکھنے کی اجازت دیں بشرطِ کہ بکروال لوگ اپنی آوا جاہی چھوٹے چھوٹے گروپوں میں جاری رکھیں ۔ ڈپٹی کمشنروں اور دیگر متعلقہ افسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے اُن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ہماری اہم ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ متاثرہ افراد کی تشخیص کے عمل میں مزید بہتری لانے کیلئے محکمہ صحت متعلقہ فائنانشل کمشنر کی رہنمائی میں اقدامات کر رہا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ اس وباء سے بچنے اور لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں عمل میں لانے کی اشد ضرورت ہے اس مقصد کیلئے لوگوں میں ماسک استعمال کرنے کے عمل کو فروغ دینا ہو گا اور اس کے علاوہ وزارت آیوش کی طرف سے سفارش کردہ ادویات کا استعمال کرنے کے عمل کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئیے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا