نئی دہلی،12اپریل(یواین آئی)بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جےپی)کے صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کے عہدے داروں اور کارکنان کا 14اپریل کو آئین ساز بابا صاحت ڈاکٹر بھیم راو امبیڈ کر کی جینتی کے موقع پر ملک کی ہر غربی بستی کو کورونا سے پاک کرنے کی مہم چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بابا صاحب کو اپنے کاموں سے خراج عقیدت پیش کریں۔
مسٹر نڈا نے بی جےپی کے کروڑوں کارکنان سے اتوار کو اپیل کی کہ وہ منگل کوبابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی جینتی پر انہیں اپنے کاموں اور عوامی خدمت سے خراج عقیدت پیش کریں۔مسٹر نڈا نے کہاکہ پارٹی کارکنان ہر غریب بستی میں ’میری بستی‘کورونا سے پاک بستی‘ کا عزم دلائیں اور بہتر صحت کے تئیں اچھی عادتوں کے سلسلے میں بیداری پروگرام چلائیں۔
پارٹی کارکنان اور عہدے داروں کے نام جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ بی جےپی کے سبھی پروگرام گھرپر رہتے ہوئے ہی بابا صاحب کی تصویر پر پھول چڑھاکر انہیں اپنے خراج عقیدت پیش کریں اور مختلف سوشل میڈیا کے ذریعہ سے اس کی تشہیر کریں۔
انہوں نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی،نائب وزرائے اعلی اور ریاستی بی جےپی کے صدورو سے درخواست کی کہ وہ اس موقع کو توجہ میں رکھتے ہوئے اپنی اپنی ریاستوں کے عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کرے خدمت کا عزم لیں اور شہریوں سے ان کے بتائے راستوں پر چلتے ہوئے آگے بڑھنے کی تحریک دیں۔