ریاستیں مہاجر مزدوروں کو ضروی سہولتیں مہیا کروائیں: وزارت داخلہ

0
0

نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) مرکزی حکومت نے کورونا عالمی وبا کے پیش نظر نافذ مکمل لاک ڈاؤن کے سبب پورے ملک میں مختلف راحت کیمپوں اور مراکز میں رہنے والے مہاجر مزدوروں کو ضروری سہولتیں مہیا کروانے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دوبارہ ہدایات دی ہیں۔
مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام عولاقوں کے چیف سکریٹریز کو خط لکھ کر کہا ہے کہ انھیں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق راحت کیمپوں میں رہنے والے مزدوروں کو ہر طرح کی سہولتیں مہیا کروانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئیں۔ خط میں یہ بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس دوران مکمل بند سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔
عدالت نے کہا کہ ان کیمپوں میں کھانہ، پینے کا پانی، صافی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ تربیت یافتہ صلاح کاروں اور مختلف طبقات کو بھی کیمپوں میں جا کر ان افرااد کے مسائل کے بارے میں ان سے بات کرنی چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس دیگر افسران کو مہاجروں کے قلبی جذبات کو سمجھتے ہوئے، ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ کیمپوں میں فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے رضا کاروں کو بھی تعینات کی جانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا