نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ جس وقت پوری دنیا کووڈ-19 کی وبا سے نبرد آزما ہے تو پورے ملک اور دنیا میں مدھیہ پردیش ہی شاید واحد ریاست ہوگی جہاں مشکل کی اس گھڑی میں نہ وزیر صحت ہے اور نہ ہی وزیر داخلہ ہے۔
کانگریس کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے دعویٰ کیا کہ عوام کو ان کی قسمت پر چھوڑ دیا دیا گیا۔
انہوں نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 23 مارچ کی رات اچانک وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے حلف لیا اور اگلے دن سے لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔