نئی دہلی،12اپریل(یواین آئی)کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر کئےگئے لاک ڈاؤن سے اس وبا پر کافی حد تک کنٹرول کرنے کے ساتھ ہی ماحول میں بھی کافی بہتری ہوئی ہے۔
ارضیاتی سائنس کی وزارت کی اکائی ’سفر‘کے اعدادو شمار کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران دہلی اور ممبئی جیسے شہروں میں آلودگی 50فیصدکم ہوئی ہے۔
ساتھ ہی شہروں میں بھی آلودگی کی سطح میں کمی آئی ہے اور کسی بھی شہر میں فضائی آلودگی کا انڈیکس (اے کیو آئی) یعنی خراب کے زمرے میں نہیں ہے۔