آر ایس پورہ سے جیش کااو جی ڈبلیو گرفتار

0
0

کولگام میں تصادم آرائی کے بعد اسلحہ بر آمد؛ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب
یواین آئی

جموں/کولگام؍؍جموں وکشمیر پولیس نے مبینہ طور پر جیش محمد نامی تنظیم سے وابستہ ایک بالائی زمین ورکر کو جموں میں بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقہ آر ایس پورہ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے سرحدی علاقہ آر ایس پورہ کے چکروئی گاؤں میں پولیس کی ایک ٹیم نے جیش محمد نامی تنظیم سے وابستہ ایک بالائی زمین ورکر کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ کی شناخت محمد مظفر بیگ ساکن ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مکان مالک کو بھی پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ ورکر کی تحویل سے کچھ اتہام آمیز دستاویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار شدہ شخص جنگجوؤں کا کٹر پسند بالائی زمین ورکر تھا اور اس کے افشا پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ شخص 17 مارچ کو چکروئی گاؤں پہنچ گیا تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہی پر ایک مکان میں رہائش پذیر تھا۔اُدھرجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے ساتھ ایک مختصر تصادم آرائی کے بعد جائے موقع سے ایک لائٹ مشین گن اور بارود تیار کرنے لئے استعمال میں لایا جانے والا مواد بر آمد کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے نندی مرگ دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی شب محاصرے میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ فورسز کی طرف سے تلاشی کارروائی کے دوران وہاں چھپے جنگجوؤں نے تلاشی پارٹیوں پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم آرائی چھڑ گئی۔ذرائع نے بتایا کہ تاہم ابتدائی فارئرنگ کے بعد جنگجو بھاگنے میں کامیاب ہوئے اور ان کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا جنگجوؤں نے ایک لائٹ مشین گن اور آئی ای ڈی بنانے کے لئے استعمال میں لایا جانے والا مواد وہیں چھوڑ دیا جس کو سیکورٹی فورسز نے ضبط کیا۔دریں اثنا جموں وکشمیر پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا گیا: ‘ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر نندی مرگ کولگام میں گذشتہ رات پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ علاقے کو محاصرے میں لینے کے دوران طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ ملی ٹنٹ ابتدائی فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے’۔ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا: ‘اسلم نامی شخص کے مکان سے ایک ایل ایم جی اور آئی ای ڈی بنانے کا مواد برآمد کیا گیا۔ فرار ہونے والے جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے سراغ رساں کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا