سست رفتار انٹرنیٹ 

0
0
بچے کتابیں ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے: سینئر بیوروکریٹ
یواین آئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر حکومت کے ایک سینئر بیوروکریٹ نے کہا ہے کہ وادی میں جاری سست رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات کے چلتے بچے کتابوں کو انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے ہیں۔بتادیں کہ جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے 3 اپریل کو جاری ایک حکمنامے میں کہا ہے کہ سست رفتار انٹرنیٹ خدمات وادی میں طلبا کی آن لائن پڑھائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری اصغر حسن ساموں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘بچوں کے پاس آئی پیڈس نہیں ہیں اور نہ ان کے پاس ڈیسک ٹاپس ہیں، وہ کتابوں کو ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے کیونکہ موبائل انٹرنیٹ رفتار سست ہے’۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں سال گذشتہ کے پانچ اگست سے تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات پر برابر پابندی عائد ہے۔کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے اپیلوں کے باوصف بھی حکومت فی الوقت وادی میں فور جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کے موڈ میں نظر نہیں آرہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا