کروناکاقہر19ویں صدی میں لے گیا

0
0

گول میں مریضوں کو چار پائی پر ہسپتال لاناپڑرہاہے،ایمبولینس خدمات بھی دستیاب نہیں
نمائندہ لازوال

گول؍؍سب ڈویژن گول کے دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں سرکاری اعلانات کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہورہا ہے سرکار کی طرف سے صرف دعوے کیے جا رہیں ہیں ہم نے دور دراز علاقوں میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رکھی ہے اگر زمینی سطح پر دیکھا جائے یہ سراسر جھوٹا دعویٰ ہے ۔گول علاقہ تقریبا 60ہراز آبادی پر مشتمل ہے یہاں اگر طبی سہولیات کی بات کی جائے زیرو کے برابر ہے یہاں پر آج بھی اس جدید دور میں مریضوں کو چار پائی کے ذریعے ہسپتال لایا جاتا ہے، آج صبح گیارہ بجے کے قریب ایک مریض کو چار پائی کے ذریعے سے ہسپتال لایا جا رہا تھا جب اُن سے اس متعلق پوچھا گیاتو انہوںنے کہا ہم نے ڈاکٹر سے ایمبولینس مانگی تھی مگر ڈاکٹر نے کہا آج لاک ڈاؤن ہے کوئی بھی گاڑی چل نہیں سکتی ہے، حیران کن بات ہے کس طرح سے ڈاکٹر لوگ غریب لوگوں کو دن دیہاڑے بیوقوف بنا رہے ہیں، اس مریض کو تقریباً پندرہ کلومیٹر دور سے چار پائی پر گول ہسپتال پہنچایا گیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا