سناتھن دھرم سبھا بھدرواہ کے صدر کے خلاف معاملہ درج،کارروائی جاری
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍سناتھن دھرم سبھا بھدرواہ کے صدر ورندر رازدان کے خلاف ایک معاملہ زیر نمبر 153-A IPC and 67آئی ٹی ایکٹ درج کیا ہے ۔واضح رہے ورندر رازدان ایک سرکاری استاد ہیں جن پرقابل اعتراض ویڈیو اپنے فیس بک اکائونٹ پر اپلوڈ کرنے پر معاملہ درج کیا گیا ہے ۔وہیں اس بات کا شبہ بھی ہے کہ ورندر رازدان کے اس پوسٹ سے مذہبی منافرت پھیل سکتی ہے ،اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور اے ڈی سی نے چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ کے نام ورندر رادان کی معطلی کیلئے مکتوب بھی بھیجا ہے۔