مثبت معاملات کی وجہ سے پورے بٹھنڈی،سنجواں اور چووہدی کی عوا م کو سزا نہ دی جائے
کہالازمی خدمات کی فراہمی میں رُکاوٹیں پیداکرناشرمناک،کارپوریٹرنے ازخودپانی کے ٹینکرپہنچانے کیلئے ناکے پرپہرہ دیا
ابراہیم خان
جموں؍؍عالمی وبائی مرض کرونا وائرس کے چلتے جموں میں کئی علاقہ جات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔وہیں بٹھنڈی ،سنجواں میں بھی پابندیوں میں سختی لائی گئی ہے جس کے چلتے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اسی سلسلے میں کارپوریٹر وارڈ نمبر 74جموں صوبت علی نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈائو ن جیسی صورتحال ہے اور اس فیصلے کا ہم سب لوگ خیرمقدم کرتے ہیںاور سب کو اس کی پاسداری کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا اس وقت اہم ہے لیکن یہاں بٹھنڈی سنجواں میں پانی جیسی بنیادی سہولیات کیلئے عوام پریشان ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی کا کوئی بھی ٹینکر اندر نہیں جانے دیا ہے جس کی وجہ سے کئی طرح کی مشکلات درپیش ہیں۔صوبت علی نے مزید کہا کہ جہاں مثبت معاملے آئے ہیںوہیںاس کی سزا بٹھنڈی ،سنجواں اور چوہادی کی عوام کو نہیں دی جانی چاہئے۔موصوف نے کہا کہ اس صورتحال میں ریڈ زون علاقہ میں حالانکہ محکمہ صحت عامہ اور صفائی کرمچاریوں کو اندر نہیں جانے دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس اس صورتحال میں لازمی دستاویزات ہیں انہیں اندر جانے کی اجازت دی جائے ۔موصوف نے اظہار دکھ کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو معاملات مثبت آئے ہیں ،جس کی وجہ سے عوام خوف اور دہشت کے ماحول میں ہے تو دوسری جانب سختی اتنی برتی جا رہی ہے کہ کسی کو بھی اس ریڈ زون علاقہ میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی،خواہ وہ محکمہ صحت کا ملازم ہو یا صحت عامہ کا یا پھر صفائی کرمچاری ہو ،جس کی وجہ سے عوام میں خوف اور دہشت کا ماحول پایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ ان علاقہ جات میں سینی ٹائزیشن کروائی جائے لیکن ملازمین کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔صوبت علی نے مزید کہا کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ اس وقت مال مویشی بھی فاقہ کشی کی حالت میں ہے ،عوام فاقہ کشی میں ہے ۔موصوف نے کہا کہ غرباء کو اب تک راشن فراہم نہیں کیا گیا تو انسانوں کو اس صورتحال میں جانور جیسی صورتحال میں مبتلا کر رکھا ہے اور جانوروں جیسا سلوک ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان علاقہ جات میں سینی ٹائزیشن کروانے کیلئے ہمارے ملازمین کو ان علاقہ جات میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے صفائی اور سینی ٹائزیشن نہیں ہو پا رہی ہے۔