ملک میں ہائی ڈروکسی کلوروکین ضرورت سے تین گنا زیادہ ہے: حکومت

0
0

نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی)حکومت نے امریکہ، اسرائیل، نیپال اور بھوٹان وغیرہ میں ہائی ڈروکسی کلوروکن کی برآمدات کے سلسلے میں تنازعہ کے دوران جمعہ کو واضح کیاہے کہ ملک میں یہ دوا اس وقت ضرورت سے تین گنا زیادہ ہے اور ملک کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے بعد ہی دیگر ممالک کو اس کو برآمد کیا گیا ہے۔
کروناوائرس ’کووڈ۔19‘ کے سلسلے میں حکومت کی معمول کی بریفنگ میں وزارت خارجہ میں کووڈ۔19 سیل کے انچارج ایڈیشنل سکریٹری دامو روی نے بتایا کہ ہائی ڈروکسی کلوروکن سمیت کچھ دواؤں کے بیرون ممالک برآمد کرنے کے سلسلے میں سکریٹریوں کی کمیٹی اورپھر کابینہ نے غوروفکر کیا ہے اور ملک کی ضرورتوں اور پیداوار کی صورت حال پر مبنی کچھ دواؤں کے برآمدات میں ڈھیل دی گئی ہے۔
مسٹر روی نے بتایا کہ ہائی ڈروکسی کلوروکین کی طلب سب سے زیادہ ہے اور اس کی فراہمی کے لئے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جن ممالک کو یہ دوا بھیجی جانی ہے حکومت نے ان کی پہلی فہرست کو منظوری دے دی ہے اوراب دوسری فہرست تیار ہورہی ہے ۔ بعد میں تیسری فہرست میں تیار کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا