سعودی شاہی خاندان کے 150 ارکان کورونا وائرس سے متاثر

0
0

دبئی 9 اپریل (یو این آئی) سعودی عرب کے شاہی خاندان میں شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، السعود سمیت کوئی 150 ارکان کورونا وائرس سے مبینہ طور پر متاثر ہوگئے ہیں۔
یہ دعویٰ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔
قبل ازیں سعودی حکومت نے سلطنت میں تقریباً تین ہزار لوگوں کے کورونا وائرس کی زد میں آنے اور 41 مریضوں کی موت ہو جانے کی تصدیق کی تھی لیکن شاہی خاندان کے کسی رکن کے کورونا کی زد میں آنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا