مدد گار مراکزمیںافرادی قوت اور سہولیات کو بڑھایا جائے گا:آئی جی سی آر پی ایف
کے این ایس
سرینگرسی آر پی ایف کے آئی جی پی نے بتایاکہ جنگجومخالف کارروائیاں اپنی جگہ ہیں ،جبکہ عوام کو اس مشکل وقت میں ہم مدد کے لئے پیش پیش ہیں۔انہوں نے بتایا ضرورت پڑنے پرہیلپ لائن ” مددگار“میںٹیلی فون کے مزید کنکشن کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کو بڑھایا جائےگا۔ وہ سری نگرمیں غذائی اجناس کی تقسیم کاری کے موقعے پر میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے۔کشمیر نیوز روس ( کے این ایس ) کے مطابق سی آر پی ایف کے انسپکٹررویش کمار نے جمعرات کو بتایاجنگجوﺅںمخالف کارروائیاں اپنی جگہ جاری رہیں گے ،جبکہ کہ عالمگیری وبا کورونا وائرس اس وقت سب کے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے جس میں سب کو اپنے طریقے سے ایک دوسرے کا مدد کر کے مشکل وقت سے آگے نکلنا ہے ۔انہوں نے بتایا سی آر پی ایف کی جانب سے سال2017ءمیں ”مددگار‘کے نام سے ایک ہلپ لائن چل رہی ہے جس کی مدد سے ضرورت مند لوگ مدد کے لئے ہم تک پہنچ پاتے ہیں ۔آئی جی سی آر پی ایف نے بتایا اب ان مشکلات حالات میں زیادہ سے زیادہ لوگ مدد کے لئے رابطہ کرتے ہیں جس کے بعد شہر سرینگر کے کئی علاقوں میںمدد کی درخواست کی گئی ہے جس کے بعد یہاں ہم نے گھروں میں کام آنے والے ضروری اشیاءجن میں چاول،چینی،دودھ،آلو،صابن ،تیل اورنمک وغیرہ شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا ضرورت پڑنے پر ہم ” مدد گار“مرزکز میں افرادی قوت بھی بڑھانے اورمزید لینڈ لائن کنکشن فراہم کر یں گے۔ ہے۔انہوں نے بتایاضرورت مند لوگ بلا ججک کسی بھی وقت ہم سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں