لاک ڈاؤن میں ٹشو کلچرسے کیلے کے پودے کی پیداوارمتاثر، ادویات کی سپلائی متاخر

0
0

دہلی،9 اپریل ( یواین آئی) ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے ٹریفک پرعائد پابندی کی وجہ سے لیبارٹریزمیں ٹشو کلچرسے کیلے کے پودے تیارکرنے اور ’پنامہ ولٹ ‘ نامی بیماری کی روک تھام کے لئے تیار دوا کو کسانوں تک پہنچانے میں سائنسدانوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پر رہا ہے
ٹشو کلچرسےلیبارٹریزمیں بیماری سے پاک اعلی معیارکی تیار کئے جانے والے کیلے کے پلانٹ کے لئے لکھنؤ کی مشہور ہرٹی کلچرانسٹیٹیوٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہو گیا تھا لیکن سائنسدانوں کی انتھک کوشش سے 70 فیصد کلچر کو بچا لیا گیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ مارچ کے آخری ہفتے میں اس پوزیشن میں نہیں تھا کہ ٹشو کلچر کو جاری رکھا جائے یا نہیں. بعد میں حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ضروری خدمات کو سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور کچھ ہدایتوں کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ منیش کے مطابق آنے والے موسم کے دوران کیلے کی فصل لگانے کے لئے یہ وقت تیاری کرنے کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم ہے. یہ وقت شمالی ہندوستان میں کیلے کہ فصل لگنے کے لئے موزوں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا