یوگی بی جے پی رکن پارلیمان کے خلاف سخت کاروائی کریں: مایاوتی

0
0

لکھنؤ:09اپریل(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے قنوج میں تحصیل دار کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کو شرمناک بتاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) رکن پالیمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محترمہ مایاوتی نے جمعرات کو بتایا کہ دلت سماج کے تحصیل دار کے ساتھ بی جے پی رکن پارلیمان کی جانب سے بدسلوکی اور مارپیٹ کئے جانے کا واقعہ شرمناک ہے اور افسوس کی بات ہے کہ ملزم ایم پی جیل جانے کے بجائے کھلے عاما گھوم رہے ہیں۔
وزیر اعلی کو اس معاملے میں سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کو دوبارہ پیش آنے سے روکا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا