شب برأت کے دن لوگ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں:مختار عباس نقوی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍لوگ شب برأت کے دن لاک ڈاؤن کے رہنما خطوط اور سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں نماز پڑھیں۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بیشتر مذہبی رہنماؤں، مذہبی و سماجی تنظیموں نے شب برأت کے دن لاک ڈاؤن کی مکمل طور پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مرکزی وقف کونسل کی طرف سے تمام ریاستوں کے وقف بورڈوں کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ تمام ریاستوں کے وقف بورڈ لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنے میں انتظامیہ کی مدد کریں اور شب برأت کے دن گھروں میں ہی عبادت کرنے کی لوگوں سے اپیل کریں۔ جناب نقوی نے لوگوں سے اپیل کی کہ ہمیں اپنے اپنے گھروں میں رہکر عبادت، نذر ونیاز، مغفرت کی دعائیں اور کورونا کے قہر سے ہندوستان اور پوری دنیا کو نجات ملے اس کی دعا کرنی چاہئے ۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ پر ملک سنجیدگی کے ساتھ عمل کررہا ہے ۔ ہماری کسی بھی طرح کی لاپروائی ہمارے پریوار، پورے سماج اور ملک کے لیے پریشانی بڑھا سکتی ہے ۔ ہمیں کورونا کے قہر کو شکست دینے کی ہر مہم اور ہر ہدایت اور احکامات پر سنجیدگی اور پوری ایمانداری سے عمل کرنا چاہئے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا