ملک کورونا سے لڑنے والے صحت اہلکار کے تئیں تشکرکا اظہار کرے:مودی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ تمام لوگوں کو کورونا وبا کے خلاف لڑنے والے صحت اہلکار کے تئیں اپنے تشکر کا اظہار کرنا چاہئے ۔مسٹر مودی نے عالمی یوم صحت کے موقع پر آج اپنے پیغام میں کہا،عالمی یوم صحت کے موقع پر ہم سب کو نہ صرف ایک دوسرے کی اچھی صحت اور تندرستی کے لئے دعا کرنی چاہئے ، بلکہ ہمیں ان تمام ڈاکٹروں، نرسوں، طبی عملے اور صحت کے اہلکاروں کے تئیں اپنے تشکر کا مکرر اظہار کرنا چاہئے جوکووڈ۔ 19کے خطرے کے خلاف جاری جنگ کا ڈٹ کر قیادت کر رہے ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا، اس عالمی یوم صحت پر ہمیں یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ ہم سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے معیار کی مسلسل پیروی کریں گے جو ہماری اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کی بھی حفاظت کرے گا۔ میں یہ خواہش کرتا ہوں کہ یہ خاص دن ہمیں پورے سال ذاتی فٹنس پر توجہ کرنے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کرے ، جس سے ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔یہ دن دنیا بھر میں صحت کے تئیں بیداری پھیلانے کے مقصد سے منایا جاتا ہے اور پہلا عالمی یوم صحت سات اپریل 1948 میں منایا گیا تھا۔اس کے بعد سے لوگوں کو صحت کے تئیں بیدار رہنے کا پیغام دینے کے لئے یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے ۔