تنظیم جماعت اہلسنت کی جانب سے رلیف کا پہلا مرحلہ مکمل

0
0

مخیر حضرات آگے آکر اس مشکل گھڑی میں غریب عوام کی کفالت کریں ؛ مولانا فاروق حسین مصباحی
ٰاعجاز الحق بخاری
پونچھ//پونچھ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپاہج بنادیا ہے اس قدرتی وباءکے وقت کسی بھی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ملک میں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اکیس دن کا لاک ڈاﺅن کیا گیا جس سے جہاں ایک جانب ملکی معشیت کا بہت بڑا نُقصان ہوا ہے وہیں ہر ایک شخص کا نُقصان ہوا ہے ۔ حکومتی سطح پر جو انتظامات کئے گئے اُن کا دور دراز علاقہ جات میں پہنچانا مشکل ہے اس لئے ہم کو اس وقت آگے اکرمخلوق خدا کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہی امام پونچھ صدر جماعت اہلسنت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے کیا انہوں نے کہا تنظیم جماعت اہلسنت (صوفی ) جوکہ ریاست جموں و کشمیر کے علماءکی نمائندہ تنظیم ہے جس کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں عوام جڑی ہوئی ہے کی مجلس شوری نے بذریعہ سوشل میڈیا میٹنگ کرکے مشورہ کیا تھا کہ جماعت جماعت اہلسنت ریلف فنڈ سے ضرورت مندوں کی مدد کرے گی جس کے تحت آج الحمد اللہ پہلے مرحلے میں ایک ہزار کنبوں تک راشن پہنچانے میں ہم نے کامیابی حاصل کی ہے جس کے لئے میں جماعت کے تمام زونل صدور کی محنتوں کو سلام کرتا ہوں اور اُنہیں اس فریضے کو ادا کرنے پر مباکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح اس فریضے کو انجام دینگے انہوں نے کہا یہ کام تنظیم کے چیف صدر الحاج مولانا مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی کی قیادت می ہورہا ہے یاد رہے تنظیم کے ارکان نے اپنی ذاتی رقومات کے لئے تنظیم کو جو عطیات دئے تھے اُنہیں میں سے جماعت اہلسنت نے غرباءمساکین کی کفالت کا بھیڑ اٹھایا ہے انہوں نے تنظیم سے جُڑی جماعت اہلسنت کی لاکھوں عوام سے گزارش کی ہے وہ اس کارے خیر میں حصہ لیں تاکہ دوسرے مرحلے میں مذید بہتری سے اور بڑے پیمانے پر اس کام کو انجام دیا جاسکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا