یواین آئی
شملہ؍؍جموں کشمیر میں کپواڑہ کیرن سیکٹر میں دہشت گردوں کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں ہماچل پردیش کے دوجوان شہید ہوگئے ہیں۔شہید جوانوں میں بلا سپور کے موضع دوہرا کے صوبے دارسنجیو کمار (43) اور کللو کے رہائشی بال کرشن عرف بابی ہیں۔ دونوں فوجیوں کی شہادت کے بعد ان کے گاؤں میں غم کا ماحول ہے ۔ دوسری جانب فوجیوں کی شہادت کے بعد ، پولیس نے دونوں گاؤں میں ڈیرہ ڈال دیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب زیادہ لوگ جمع نہ ہو سکیں۔ دونوں جوانوں کی لاشیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریاست لائی جا رہی ہیں۔شہید جوان بال کرشن کے کنبہ میں والد مہندر سنگھ ، والدہ اندرا دیوی ، دادا انوپ رام ، دادی ، بہن اور بھائی شامل ہیں۔ شہید کا بھائی بھی فوج میں ہے ۔ اس مڈبھیڑ میں فوج نے نو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے اور اس میں جے سی او سمیت فوج کے پانچ جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔