یواین آئی
سرینگر؍؍سری نگر کے گپکار روڈ علاقے میں پیر کی صبح ایک پولیس اہلکار اپنے ہی بندوق سے اچانک نکلی گولی سے زخمی ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر کے گپکار روڈ علاقے میں پیر کی صبح سپیشل سیکورٹی گروپ سے وابستہ ایک اہلکار کی اپنی ہی بندوق سے اچانک گولی نکلی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ مضروب نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔بتادیں کہ ایس ایس جی جموں وکشمیر پولیس کی ہی ایک ونگ ہے جس کو وی وی آئی پیز کی حفاظت کے لئے مامور کیا جاتا ہے۔