میڈیکل آکسیجن کو عالمی ادارہ صحت کی ضروری اشیا کی قومی فہرست میں شامل کیا گیا:وزارت داخلہ
یواین آئی
نئی دہلی؍؍مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے بڑھتے قہر کے پیش نظر میڈیکل آکسیجن کی بڑھتی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستوں سے اس کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے کہا ہے ۔مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلہ نے سبھی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر میڈیکل آکسیجن کو عالمی ادارہ صحت کی ضروری اشیا کی قومی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔مسٹر بھلہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے تعلق سے جاری رہنما ہدایات میں سبھی طرح کی طبی مصنوعات اور آلات کی تیاری اور پیداوار کی چھوٹ دی گی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ گیس اور رقیق آکیسجن تیار کرنے والی سبھی یونٹوں، آکسیجن سلیکنڈر کی تیاری کی یونٹ اور ان کی ایک مقام سے دوسرے پر ڈھلائی میں کسی طرح کی روکاوٹ نہیں آنی چاہیے نیز ان کی سپلائی یقینی بنائی جانی چاہیے ۔ ان یونٹوں میں کام کرنے والے ملازمین کو فیکٹری اور ان کے گھروں تک آنے جانے کی بھی اجازت دی جانی چاہیے ۔داخلہ سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ اس سے متعلق سبھی سرگرمیوں میں سماجی دوری بنائے رکھنے پر خصوصی طور پر توجہ دی جانی چاہیے ۔