عوامی اورفلاحی تنظیموں کو بھی منڈی میں آنا چاہیے:شمیم احمد گنائی
ریاض ملک
منڈی ملک بھر میں لاک ڈون ہے۔ کئی دیہاتوں کے لوگ بیرون ریاست بغرض مزدوری بیرون ریاست میں اب وہ درماندہ ہیں۔ جن کے گھروالے اہل واعیال یہاں پریشان حال ہے۔ ایسے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان پریشان حال لوگوں کی داد رسی کریں۔اور جو لوگ بیرون ریاست درماندہ ہیں ان کے واپسی کے بندوبست کے ساتھ ساتھ ان کو ہر ممکن طبعی و اشیائ خوردنی سے مدد کرے۔بلاک ڈولپمنٹ چیر مین شمیم احمد گنائی نے مزید بات کرتے ہوے کہا کہ اس وقت شہرودیہات میں یکساں لاک ڈون کا اثر ہے۔ جس طرح بازار کاروباری ادارے بند اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے ایسے ہی گاوں اور دیہاتوں میں بسنے والے لوگ خوف کے مارے اپنے ہی گھروں میں محصور بنے ہوے ہیں۔ گنائی نے کہاکہ اس وقت منڈی اڑائی سلونیہ ساتھرہ لورن چکھڑی ساتھرہ گلی پنڈی کہنو کلانی فتح پور سلونیہ گلی ناگ بانڈی کماں خان وغیرہ علاقوں میں لوگوں میں خوف و دہشت ہے۔ لیکن اس دہشت کے دوران کچھ لوگ راشن اور دوسری اشیائ خوردنی کے لئے سخت پریشان ہیں انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کہ کہ وہ ان لوگوں میں مفت راشن اور دوسری اشیائ خوردنی کی تقسیم کے لئے منڈی کا بھی رخ کریں۔ خالی شہروں میں تقسیم کاری سے یہ عمل پورا نہیں ہوتاہے۔ بلکہ منڈی ایک نہائیت ہی دوردراز اور پسماندہ علاقع ہے۔ یہاں کے اکثر وبیشتر لوگ مزدوری پیشہ پر ہی گزارا کرتے ہیں۔ ان کی معاونت کی بھی اشد ضرورت ہے۔ سبھی مستحقین پونچھ ہی نہیں پہونچ سکتے ہیں۔ اور جلد از جلد راشن اور گیس کی مفت فراہمی بھی یقینی بنائی جاے۔اس کے علاوہ انہوں نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کئی تنظیمیں جو اپنے نام ونمود کے لئے شہر پونچھ کے ایک دو مقامات پر ہی کچھ اشیاءخوردنی بانٹ کر اپناحدف پوراکرلیتے ہیں ان کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اس منڈی لورن ساوجیاں اڑائی وغیرہ کے لوگوں کی معاونت کریں